
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ایران میں حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تعلقات میں مسلسل گفت و شنید اور روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے قریبی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
DATE . Jan/13/2026


