
راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف ،چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)جافری شمس الدین نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی سلامتی صورتحال ، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
فریقین نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ادارہ جاتی روابط، تربیتی تعاون اور دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا اور دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے انڈونیشیا کے ساتھ مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور تزویراتی مفادات کے ہم آہنگی پر مبنی مضبوط اور پائیدار دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
DATE . Jan/13/2026


