
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے آج ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نےٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگوکے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط اور مسلسل فروغ پاتے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے تسلسل اور رفتار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جس میں اعلیٰ سطحی قیادت کے تبادلوں کو بھی کلیدی قرار دیا گیا۔
دونوں فریقین نے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
DATE . Jan/13/2026


