نائب وزیر اعظم اسحاق ڈاراور انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے پر گفتگو

News Image

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری اور ان کے خودمختار ویلتھ فنڈ (دانانتارا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر روسان روسلانی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔ دونوں فریقین نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع اور باہمی فائدہ مند منصوبوں پر غور کیا۔

DATE . Jan/15/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top