اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ جنوری کے لیے درآمدی ایل این جی 5.26 فیصد تک سستی کی گئی ہے۔

سوئی نادرن سسٹم کے لیے درآمدی گیس 0.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔

سوئی نادرن پر درآمدی گیس کی نئی قیمت 11.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن سسٹم کے لیے درآمدی گیس میں 0.56 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم کے لیے نئی قیمت 10.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل این جی 5.90 فیصد تک سستی کی تھی۔

DATE . Jan/17/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top