میرٹ اور شفافیت کے نظام سے بھرتیاں بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضامن

News Image

کوئٹہ: بلوچستان میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے پہلی بار ڈیجیٹل نظام قائم کر دیا گیا ہے۔ کمپیوٹر، ٹیبلٹس اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھرتیوں کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس سے بلوچستان حکومت نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

اس جدید نظام کے تحت امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر برابر کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے نوجوانوں میں امید اور اعتماد پیدا ہو رہا ہے۔ یہ نظام نوجوانوں کو اپنی محنت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر مستقبل سنوارنے کا موقع فراہم کرے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کاوشوں سے صوبے میں ایک ایسا سنہری باب روشن ہوا ہے جہاں بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں بلکہ نوجوانوں اور ریاست کے درمیان اعتماد کا رشتہ بھی مضبوط ہو رہا ہے۔

گڈ گورننس کے اس ماڈل کے ذریعے بلوچستان کو بدعنوانی سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ شفافیت اور انصاف پر مبنی بھرتیوں کا یہ عمل بلوچستان کے مضبوط اور باوقار مستقبل کی ضمانت قرار دیا جا رہا ہے۔

DATE . Jan/19/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top