
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،حکومتی پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، پاک چائنہ ایگری انویسٹمنٹ کانفرنس میں 85کے قریب چینی کمپنیوں نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان بہت سے ایم اویوز پر دستخط ہوئے۔
وفاقی وزیر راناتنویرحسین نے کہا کہ زرعی شعبے میں اصلاحات لاکرمزید بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ کسانوں کو بروقت کھاد کی فراہمی کیلئے حکومت نے اقدامات کیے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں سے بروقت گندم کی خریداری یقینی بنائیں گے۔ زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے جدت کو اپنانا ہوگا۔
DATE . Jan/21/2026


