خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے پرائم ہسپتال ہیلتھ کیئر فیسلٹی کے سی ای او کی ملاقات

News Image

اسلام آباد:خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے پرائم ہسپتال ہیلتھ کیئر فیسلٹی کے سی ای او ڈاکٹر شہزاد شفیق موسوی نے ملاقات کی۔خاتون اول کو سندھ کے پسماندہ علاقوں میں کلب فٹ کے مفت علاج کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران متاثرہ بچوں کے لیے مفت تشخیص اور علاج کی فراہمی کے حوالے سے کوششوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔پروگرام کے دائرۂ کار، بچوں کی نقل و حرکت بحال کرنے اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے سے متعلق بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بروقت اور بلا معاوضہ علاج کے ذریعے اب تک 1,621 سے زائد بچوں کے معائنے اور 252 بچوں کا کامیاب علاج کیا جا چکا ہے۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بروقت طبی سہولیات تک رسائی بچوں کو باوقار اور بامقصد زندگی گزارنے کے قابل بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے عوامی صحت کے مسئلے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

DATE . Jan/21/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top