
ڈیووس:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹھوس اقدامات اور اجتماعی کاوشوں کی بدولت پاکستان درست سمت میں گامزن ہے ہمارا مستقبل شاندار ہے معاشی استحکام کے بعد شرح امن نمو میں اضافے پر توجہ مرکوز ہے انہوں نے یہ بات ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر پاکستان بریک فاسٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب میں معاشی استحکام کے لیے کاوشوں ،اصلاحات کے عمل، کاروبار میں آسانی اور سرمایا کاری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کے بارے میں شروع کو آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ موثر اقدامات کی بدولت پاکستان کامیابی کی منزلیں طے کر رہا ہے معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں پائیدار ترقی کے لیے برآمدات پر مبنی معیشت بہت اہم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بنیادی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں تمام شعبوں میں ڈیجیٹائزیشن اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کرپٹو اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھ رہا ہے عالمی بین الاقوامی برادری میں ہمارے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام کے اہداف کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکاء کو اصلاحات کے عمل ڈیجیٹائزیشن خسارے کے شکار سرکاری اداروں میں اصلاحات کے لیے اقدامات اور دیگر امور کے بارے میں شرکا کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پہلے پانڈا بانڈ کا جلد اجراء کیا جائے گا ورلڈ اکنامک صدر کے مینجنگ ڈائریکٹر میرک ڈیوزک اور دیگر مقررین نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی نے ہر شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے انسانیت کی فلاح کے لیے تعاون اور مکالمے کا فروغ ضروری ہے ۔انہوں نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
DATE . Jan/22/2026


