پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرا ئےخارجہ کا اپنے قائدین کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم

News Image

اسلام آباد:پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرا خارجہ نے اپنے قائدین کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں بورڈ آف پیس میں شمولیت کے مشترکہ فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ممالک اپنی اپنی آئینی، قانونی اور دیگر ضروری داخلی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد شمولیتی دستاویزات پر دستخط کریں گے۔ پاکستان ،مصراور متحدہ عرب امارات پہلے ہی بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں جاری امن کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ۔ اعلامیے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت بورڈ آف پیس بطور عبوری انتظامیہ کے طور پر غزہ تنازع کے خاتمے کے جامع منصوبے میں کردار اور مشن پر عملدرآمد میں مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں کہا کیا گیا کہ بورڈ آف پیس کا مقصد مستقل جنگ بندی کے استحکام، غزہ کی تعمیرِ نو میں معاو نت اور ایک منصفانہ و دیرپا امن کا فروغ ہے، جو فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر مبنی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق ہو۔

وزرائے خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدامات خطے کے تمام ممالک اور عوام کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کی راہ ہموار کریں گے۔

DATE . Jan/22/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top