
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ، ترجمان صدر مملکت مرتضی سولنگی اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے صحافتی تنظیم سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داراوں کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، ترجمان صدر مملکت اور اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے نئے منتخب ہونے والے صدر عمران وسیم اور جنرل سیکرٹری امانت رضا گشکوری سمیت دوسرے عہدے داروں کو مبارکباد دی ہے اور امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی منتخب قیادت صحافتی برادری کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور ذمہ دار صحافت کے تسلسل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جنرنلسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ پریس ایسوسی ایشن نے بھی سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد دی ہے۔
DATE . Jan/23/2026


