پاکستان اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

News Image

ڈیووس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سیہاسک پھوانگ کیٹکیو سے ملاقات کی۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور زرعی شعبوں سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے پچہتّر برس مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔

DATE . Jan/23/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top