اداکار راشد محمود شدید علیل، مداحوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کردی

اداکار راشد محمود شدید علیل، مداحوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کردی
میں دل کا مریض تو پہلے سے ہی تھا اور اب مہروں کی ایک نئی تکلیف میں مبتلا ہوگیا ہوں: اداکار کا ویڈیو بیان/ فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اداکار راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

راشد محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت  سے متعلق آگاہ کیا۔

سینئر اداکار نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب مجھ سے واقف ہیں، میں 21 دن سے بستر پر موجود ہوں، میں دل کا مریض تو پہلے سے ہی تھا اور اب مہروں کی ایک نئی تکلیف میں مبتلا ہوگیا ہوں۔

اداکار نے اپنی صحت سے تعلق مزید کہا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے اور علاج کے بعد اب میں تھوڑا چلنے کے قابل ہوگیا ہوں، درد تو ہے لیکن اس کی شدت کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے  ویڈیو کے آخر میں اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی اور کہا کہ میری صحت کیلئے دعا کریں تاکہ میں کام کرکے گھر چلا سکوں۔

DATE . Jan/23/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top