
اسلام آباد:سابق بیوروکریٹ سعید مہدی کی کتاب’’دی آئی وٹنس‘‘(The Eyewitness)کی رونمائی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان کی سیاسی تاریخ، آئین و قانون کی بالادستی، اور قومی اداروں کے استحکام میں بیوروکریسی کے کردار پر روشنی ڈالی۔
مقررین نے سعید مہدی کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانت داری اور قومی ترقی میں ان کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ سعید مہدی کی سوانح عمری نہ صرف ایک فرد کی زندگی کی داستان ہے بلکہ یہ پاکستان کی سیاسی و انتظامی تاریخ کا ایک اہم باب بھی ہے، جو آئندہ نسلوں کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا۔
تقریب میں نامور شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
DATE . Jan/24/2026


