
لندن:ایران پر امریکی حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔یورپی ایئر لائنز نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے پروازیں معطل کردی ہیں ۔
ایئر فرانس، لفتھانسا، ایئر کینیڈا اور کے ایل ایم نیدرلینڈز کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اتوار تک اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں آپریٹ نہیں کریں گے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ پروازیں ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ فوجی تصادم کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیں۔
برطانیہ نے ایران اور امریکہ کی کشیدگی کے باعث قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے ہیں ۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فضائیہ نے قطر میں 4 ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں۔برطانوی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ قطر میں لڑاکا طیارے دفاعی مقصدکے تحت بھیجے گئے ہیں۔
DATE . Jan/24/2026


