ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی مریم اورنگزیب سے ملاقات، صحت، تعلیم اور زراعت میں تعاون پر بات چیت

News Image

لاہور:ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی۔ وفد میں اے ڈی بی کے ڈائریکٹر اے ایف آر JIANGFENG ZHANG، کنٹر ڈائریکٹر EMMA FAN اور پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صحت، تعلیم، فلڈ میٹیگیشن، زراعت اور دیگر شعبوں میں جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پہلی دفعہ ون میپ بنایا گیا جس میں تمام اراضی اور ہر قسم کے اثاثوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم اور صحت وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح ہیں، جس کے تحت میڈیکل ڈسٹرکٹ اور جدید کیتھ لیب قائم کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی منصوبہ جون تک 36 اضلاع میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ای موبیلیٹی ٹرانسپورٹ کے تحت گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو منصوبے، ای بائیک اور ای بز متعارف کروائی جارہی ہیں۔ زرعی اثاثوں کی عمر، قیمت اور انفراسٹرکچر کا جامع ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے اور اس سال 20 ہزار سپر سیڈرز اور ملچر کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ ایکوا کلچر اور شرمپ فارمنگ ایڈوانس مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے وزیراعلیٰ کی زرعی اور دیگر شعبوں میں اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کو سراہا اور زراعت، ویلیو ایڈیشن، زرعی ایکسپورٹ کموڈیٹیز اور فشریز میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مریم اورنگزیب نے وفد کو بسنت فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی اور ان کی آمد و تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی مریم اورنگزیب سے ملاقات، صحت، تعلیم اور زراعت میں تعاون پر بات چیت
***
لاہور:ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی۔ وفد میں اے ڈی بی کے ڈائریکٹر اے ایف آر JIANGFENG ZHANG، کنٹر ڈائریکٹر EMMA FAN اور پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صحت، تعلیم، فلڈ میٹیگیشن، زراعت اور دیگر شعبوں میں جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پہلی دفعہ ون میپ بنایا گیا جس میں تمام اراضی اور ہر قسم کے اثاثوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم اور صحت وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح ہیں، جس کے تحت میڈیکل ڈسٹرکٹ اور جدید کیتھ لیب قائم کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی منصوبہ جون تک 36 اضلاع میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ای موبیلیٹی ٹرانسپورٹ کے تحت گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو منصوبے، ای بائیک اور ای بز متعارف کروائی جارہی ہیں۔ زرعی اثاثوں کی عمر، قیمت اور انفراسٹرکچر کا جامع ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے اور اس سال 20 ہزار سپر سیڈرز اور ملچر کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ ایکوا کلچر اور شرمپ فارمنگ ایڈوانس مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے وزیراعلیٰ کی زرعی اور دیگر شعبوں میں اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کو سراہا اور زراعت، ویلیو ایڈیشن، زرعی ایکسپورٹ کموڈیٹیز اور فشریز میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مریم اورنگزیب نے وفد کو بسنت فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی اور ان کی آمد و تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

DATE . Jan/24/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top