
اسلام آباد:این ایچ اے کے مطابق اسلام آباد–مری ڈوئل کیریج وے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھلا اور فعال ہے۔ این 50 کچلاک–مسلم باغ سیکشن میں ہلکی اور درمیانی برفباری کے باوجود شاہراہ ٹریفک کے لیے کھلی ہے جبکہ این 50 ژوب میں کیمپ نمبر ایک سے چار تک برف ہٹانے کا آپریشن جاری ہے اور سڑک پر نمک پاشی مکمل کر لی گئی ہے۔
این ایچ اے کے مطابق این 25 شیلہ باغ–خوجک ٹاپ–چمن سیکشن میں برف ہٹانے کا آپریشن پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ خوجک ٹاپ پر سڑک پر جمی برف اور پھسلن سے بچاؤ کے لیے مسلسل نمک پاشی کی جا رہی ہے جبکہ لک پاس سیکشن این 25 پر بھی برف ہٹانے کا عمل جاری ہے اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔
DATE . Jan/27/2026


