
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی آرا کا تبادلہ ہوا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔
DATE . Jan/28/2026


