ٹیکسٹائل شعبے کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،سینیٹر محمد اورنگزیب

News Image

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صنعت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ٹیکسٹائل شعبے کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کےدوران وفاقی وزیرنے کہاکہ ٹیکسٹائل صنعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جو برآمدات، روزگار اور صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے تحت ٹیکسٹائل سیکٹر کی معاونت جاری رکھے گی۔

محمد اورنگزیب نے وفد کے تحفظات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ برآمدی صنعتوں کے لیے کاروباری لاگت کم کرنے سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس سے قبل اپٹما کے وفد نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ حکومت توانائی کی قیمتوں، ریگولیٹری امور اور ٹیکس سے متعلق مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے ۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔

DATE . Jan/29/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top