خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا دبئی میں میوزیم آف دی فیوچر کا دورہ

News Image

دبئی:خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے دبئی میں میوزیم آف دی فیوچر کا دورہ کیا اور عجائب گھرکی جدید اور ہمہ جہت نمائشوں کا مشاہدہ کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے میوزیم کے مستقبل پر مبنی سوچ کو فروغ دینے کے کردار کو سراہا اور میوزیم آف دی فیوچر کو متحدہ عرب امارات کے دوراندیش وژن اور مستقبل کی تشکیل کے عزم کا طاقتور اظہار قرار دیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ میوزیم،، منفرد طرزِ تعمیر،ثقافت اور جدت کا حسین امتزاج ہے۔خاتون اول نے متحدہ عرب امارات کی دوراندیش قیادت کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جدت، علم اور انسانی ترقی کے لئے ان کی مستقل وابستگی آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

DATE . Jan/30/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top