حنا ربانی کھر کی پیرس میں فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

News Image

پیرس:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن محترمہ حنا ربانی کھر نے پیرس میں اپنی فرانسیسی ہم منصب مسٹر برونو فوکس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال، عالمی پیش رفت اور دوطرفہ تعاون و روابط پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی تعاون کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا اور پاکستان و فرانس کے درمیان دوطرفہ تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

DATE . Jan/30/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top