
دبئی :صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
دبئی ایئرپورٹ پر صدر پاکستان کو وزیرِ مملکت عبدالرحمن بن محمد الاویس، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل نے رخصت کیا۔
اپنے دورے کے دوران صدرِ مملکت نےمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا۔ دفاع، سیکورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔
DATE . Jan/30/2026


