
اسلام آباد:نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد کلب میں مسجد کی توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کیا اور وہاں نماز ادا کی۔
اس موقع پر انہوں نے مسجد کے کردار کو ایمان، اتحاد، روحانی تربیت اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا مرکز قرار دیا۔ انہوں نے اسلام آباد کلب کی انتظامیہ اور اس بابرکت منصوبے میں حصہ لینے والے تمام افراد کی کاوشوں کو سراہا۔
DATE . Jan/30/2026


