پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت میں مزید 2 سالہ توسیع کی درخواست

پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت میں مزید 2 سالہ توسیع کی درخواست
سعودی آئل فیسلٹی میں توسیع کے لیے سعودی حکام کی باضابطہ منظوری کے منتظر ہیں: پاکستانی حکام۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی (SOF) کی موجودہ مدت ختم ہونے کے بعد مزید دو سال کے لیے توسیع کی درخواست کی ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ہم نے جاری آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تک سعودی آئل فیسلٹی میں توسیع کے لیے نئی درخواست دے دی ہے اور سعودی حکام کی باضابطہ منظوری کے منتظر ہیں۔

تاہم وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ نے بار بار رابطے کے باوجود اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

DATE . Feb/4/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top