نئےکرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منظوری کے بعد وزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

نئےکرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منظوری کے بعد وزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک
فائل فوٹو

اسلام آباد:گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک بورڈ نے منظوری کے بعد وزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بتایا  کہ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک بورڈ نے منظوری کے بعد وزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے، حکومت کی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے جب کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

اس دوران  سینٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ لوگ تین چار سال کا سپر ٹیکس کیسے دیں گے، اس طرح تو آپ لوگوں کو  ملک سے نکال رہے ہیں، ایف بی آر جس طرح ہراساں کر رہا ہے وہ درست نہیں ہے، لوگوں سے فوری ٹیکس ادائیگی کی بجائے اس ٹیکس کی وصولی دو تین سال میں کی جائے۔

DATE . Feb/5/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top