پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے

News Image

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کے حقِ خودارادیت کے لیے حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

یومِ یکجہتی کشمیر پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں ہر سال قومی یکجہتی اور اصولی مؤقف کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کیا جاتا ہے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جاتی ہے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے تجدیدِ عزم کی علامت ہے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر انسانی زنجیروں اور میڈیا مہمات کے ذریعے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہری آزادیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

یومِ یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی اصولی حمایت جاری رکھے گا، کیونکہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

DATE . Feb/5/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top