پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ٹیرف ریٹ کوٹہ (TRQ) معاہدے پر دستخط

News Image

برسلز: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ٹیرف ریٹ کوٹہ (TRQ) معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔ یہ معاہدہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تجارت میں تسلسل اور قانونی وضاحت کو یقینی بنائے گا۔

برسلز میں منعقدہ دستخطی تقریب کے موقع پر پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نےدو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی اعتماد میں اضافے کا عندیہ دیا۔یہ معاہدہ کثیرالجہتی نظام اور قواعد پر مبنی عالمی تجارت سے پاکستان اور یورپی یونین کی وابستگی کا واضح پیغام ہے۔

اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

DATE . Feb/5/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top