ازبک صدر شوکت مرزائیوف کو ڈاکٹریٹ اور پروفیسر شپ کی اعزازی ڈگری عطا

News Image

اسلام آباد:ازبکستان کے صدر شوکت مرزا ئیوف کو نیشنل یونیورسٹی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور پروفیسر شپ دی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس میں تقریب ہوئی ۔ ریکٹر نسٹ نے ازبک صدر کو اعزازی ڈگری اور پروفیسر شپ دینے کے بورڈ کے فیصلے کا اعلان کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر شوکت مرزائیوف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی ۔

ازبک صدر نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور پروفیسر شپ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا یادگار لمحہ ہے ۔

DATE . Feb/6/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top