وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت

News Image

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کااظہارکیا۔وزیرِ اعلیٰ نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی بہادری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

کیپٹن محمد علی قریشی نے 22 اگست 2024 کو، کولپور بلوچستان میں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے خلاف لڑتے ہوئے جامع شہادت نوش کیا۔وزیرِ اعلیٰ نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی بہادری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔تعزیت کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی تھے ۔ اس دوران محلے کے بچے بھی وزیرِ اعلیٰ سے ملنے آئے جنہیں مریم نواز نے شفقت اور محبت سے نوازا۔

DATE . Feb/6/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top