کراچی سے دبئی جانیوالی 2 خواتین گرفتار، ایک خاتون کا غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونےکا اعتراف

کراچی سے دبئی جانیوالی 2 خواتین گرفتار، ایک خاتون کا غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونےکا اعتراف
 انسانی اسمگلنگ کیس میں تمام ملزمان اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل کےحوالے کردیے گئے ہیں: ایف آئی اے حکام/ فائل فوٹو

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے  کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی 2 خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران آف لوڈ کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دوران کارروائی خواتین نے سیاحتی ویزے کی آڑ میں ملازمت کا انکشاف کیا جبکہ فیصل آبادکی رہائشی خاتون نے غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونےکا بھی اعتراف کیا ہے۔

 ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سفری انتظامات کرنے والامرکزی ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے متعدد موبائل فونز سے واٹس ایپ چیٹس اور وائس نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کیس میں تمام ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل کےحوالے کر دیا گیا ہے۔

DATE . Feb/7/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top