سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت

News Image

نیویارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مسجد میں عبادت گزاروں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول ہیں، انہوں نے زور دیا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
سیکرٹری جنرل نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔
انہوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف کوششوں میں حکومتِ پاکستان اور عوامِ پاکستان کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی مکمل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔

DATE . Feb/8/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top