جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی اور انکی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی اور انکی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پرعدالت نے گواہان کو طلب کرلیا/ فائل فوٹو

لاہور:  مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جوئے کی پرموشن کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سعد الرحمٰن عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمٰن عرف ڈکی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں ملزمان پر آن لائن جوا ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام ہے۔

DATE . Feb/11/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top