نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان کے ہنگری میں سفیر آصف میمن کی ملاقات

News Image

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے ہنگری میں سفیر آصف میمن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سفیر نے گزشتہ سال ہنگری کے وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کے دوران طے پانے والے مفاہمتی امور پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کرتے ہوئے تجارت، تعلیم اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے باہمی تعلقات کو نئی وسعت ملے گی اور شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

DATE . Feb/11/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top