
کوئٹہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ بلوچستان تنہا نہیں ہم سب اس کے شانہ بشانہ ہیں۔
کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتےہوئےمریم نواز نے ایف سی کیلئے10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا اور کہا کہ ایف سی کے جوان ملک کیلئےقربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ ملک کیلئےقربانیاں دینے والے شہداء ہمارا سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سخت ترین موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں پر سکیورٹی کے فرائض انجام دینا بڑی بات ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سکیورٹی فورسز میں خواتین کا آنا خوش آئند ہے۔ پاکستان کی بیٹیاں خدمت اور فرائض کی انجام دہی میں کسی سے کم نہیں۔ جب تک ہم ایک قوم کی طرح ہیں، دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے بھارت جیسے بڑے دشمن کو دھول چٹائی اب دشمن اپنے بیانیے کے ذریعے ہماری صفوں میں دراڑیں ڈالنا چاہتا ہے۔ دشمن کو ہم نے متحد ہوکر شکست دینی ہے۔
DATE . Feb/12/2026


