پاکستان امن اور پائیدار ترقی کیلئے تمام ممالک کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے،صدر مملکت

News Image

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور پائیدار ترقی کیلئے تمام ممالک کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ اسلام آباد میں قیادت اور استحکام کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ورکشاپ میں ہونیوالی بصیرت افروز گفت و شنید سے معاشرے کے وسیع تر حلقے مستفید ہونگے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بہترین قیادت اور استحکام وہ اہم ستون ہیں جن پر قومیں اور ادارے قائم ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج دنیا کو تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں، ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خطرات اور گورننس میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کا سامنا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی چیلنجز، وسائل کی کمی اور غلط معلومات جیسے مسائل باہمی تعاون پر مبنی حل کا تقاضا کرتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسی ورکشاپس پالیسی سازوں، سفارت کاروں، دفاع، تعلیم اور نجی شعبوں کے حکام اور ماہرین کو ایک جگہ اکٹھے بیٹھنے اور اجتماعی سطح پر غور و خوض کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔صدر مملکت نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان مباحثوں کو عملی دنیا کے حل میں تبدیل کریں۔ تقسیم کی بجائے مکالمے کو اور تصادم کی بجائے تعاون کو ترجیح دیں۔

DATE . Feb/14/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top