وزیراعظم اور صدر یواے ای کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم نے آج متحدہ عرب امارات کے صدر اور اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ اسلام آباد اور رحیم یار خان میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقاتوں کا ذکر کیا جو متحدہ عرب امارات کے صدر کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر ہوئی تھیں۔

وزیراعظم نے مشکل حالات میں پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں قائدین نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

DATE . Feb/14/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top