ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

News Image

لاہور:ڈی جی آئی ایس پی آرنے لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔انہوں نے ایچی سن کالج، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی میں طلباء اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔نشستوں کے دوران قومی سلامتی، نوجوانوں کے کردار، جدید دور کے متفرق چیلنجز اور ہائبرڈ وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ جس دن ملک کو ضرورت پیش آئی، تمام اساتذہ اور طلباء دفاع کے لیے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔اساتذہ کے مطابق موجودہ چیلنجز سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نوجوانوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل رہی۔

طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس گفتگو سے انہیں جدید دور کی فکری جنگ کو سمجھنے میں مدد ملی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں میں اعتماد اور شعور بیدار کرنے کے لیے اہم اقدام ہے۔انہوں نے دشمن کے خلاف متحد رہنے اور افواجِ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

DATE . Feb/15/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top