وزیراعظم اور آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹاکرکی مشترکہ صدارت میں فورم ،پاک آسٹریابزنس روابط کو فروغ دینے پر اتفاق

News Image

ویانا:وزیراعظم اور جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹاکرنے ویانا میں فیڈرل چانسلری آف آسٹریا میں معروف آسٹرین اور پاکستانی کمپنیوں کے سی ای اوز کے مشترکہ فورم کی صدارت کی۔

سی ای اوز فورم میں قابلِ تجدید توانائی، توانائی بچت، صنعتی پیداوار و تعمیرات، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، سرجیکل آلات، لیدر و اسپورٹس مصنوعات، صحت، سیاحت و مہمان نوازی اور خوراک و زرعی صنعتوں سے وابستہ کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے خطاب میں تجارت کے فروغ، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیت دیگر ترجیحی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے آسٹرین کاروباری اداروں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان ون ون شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم نے آسٹرین کمپنیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے اور رواں سال اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے یورپی یونین۔پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی بھی دعوت دی۔بعد ازاں، وزیراعظم نے آسٹرین چیمبر آف کامرس، ڈبلیو کے او کے زیر اہتمام پاکستان آسٹریا بزنس فورم سے خطاب کیا۔

DATE . Feb/17/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top