شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال

شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ سنبل اقبال نے کہا ہےکہ ان کے دل میں کبھی شوبز چھوڑنے کا خیال نہیں آیا۔

حال ہی میں اداکارہ سنبل اقبال نے جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے تابش ہاشمی کے ساتھ مختلف گیمز کھیلے اور سوالات کے جواب دیے۔

پروگرام کے ایک شرکا نے سنبل اقبال سے سوال کیا کہ کیا وہ شوبز چھوڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا انہیں کبھی لگا کہ شوبز چھوڑ دینا چاہیے؟

اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا کبھی نہیں لگا کہ شوبز کو چھوڑنا چاہیے، اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ لوگ آپ کو جانتے ہیں اور آپ کے کام کو پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اب تک جتنا کام کیا ہے لوگوں نے سراہا ہے جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور یہ ہی چیز آپ کو حوصلہ دیتی ہے کہ آپ اور زیادہ کام کریں، کسی کام میں اتنا وقت لگا کر چھوڑنا بےوقوفی ہوگی۔

DATE . Feb/27/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top