
سلام آباد :انتہا پسند سفاک مودی نے اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے دوست اور دشمن کا فرق بھی مٹادیا۔
اسرائیلی فوج کے افسر اسٹیو کوہن نے بھارت کے ری پبلک ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ امریکا اور اسرائیل ایران کیخلاف کارروائی صرف مغرب کی جانب سے نہیں بلکہ اس میں بھارتی ایماء بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فو ج کے افسر نے بھارت کو اسرائیل کا قریبی اتحادی قرار دیا۔
ماہرین کے مطابق مودی کا دورہ اسرائیل اور افغانستان کی مبینہ انٹیلیجنس مدد، ایران کے ساتھ دونوں ممالک کی تاریخی غداری ہے۔ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا یہ شرمناک رویہ اس کی منافقانہ خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، ماہرین کاکہناہے کہ سفاک و منافق مودی کی دوغلی پالیسیوں نے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا ہے۔
DATE . Mar/1/2026


