
جینوا:ایران اور امریکہ کے درمیان جنیوا مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کے بعد اگلے ہفتے ویانا میں مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا ہے۔
مذاکرات کے دوران ایران نے مذاکرات کو صرف جوہری پروگرام پر مرکوز رکھنے پر اصرار کیا جبکہ امریکہ چاہتا ہے کہ تہران کے میزائل پروگرام اور خطے میں جنگجو گروہوں کی حمایت کو محدود کیا جائے۔ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مذاکرات میں بہت اچھی پیش رفت ہوئی اور ہم معاہدے کے نکات میں نہایت سنجیدگی سے داخل ہوئے،،چاہے وہ جوہری شعبہ ہو یا پابندیوں کا معاملہ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور شاید ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہوگا ۔
عمانی وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے بھی کہا کہ تکنیکی بات چیت اگلے ہفتے ویانا میں ہوگی ۔عباس عراقچی نے ایکس پر اپنے پیغام میں مذاکرات کے دور کو اب تک کا سب سے سنجیدہ قرار دیا اور کہا کہ یہ اس باہمی مفاہمت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ ہم کسی بھی معاہدے کے لیے ناگزیر امور، بشمول پابندیوں کے خاتمے اور جوہری اقدامات پر مزید تفصیل سے بات چیت جاری رکھیں گے۔
DATE . Mar/1026


