چین کو ایران پر امریکی حملے سے گہری تشویش ہے ، وزارت خا رجہفوجی کارروائی فوراً بند کی جائے، تر جمان بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فوجی حملے کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ چین کو موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال اور کسی دوسرے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری ضرورت یہ ہے کہ فوجی کارروائی فوراً بند کی جائے تاکہ جنگ کے پھیلاؤ اور اثرات کو روکا جا سکے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پرامن کوششوں کے ذریعے تنازعات کو روکنے کے لیے تیار ہے اور مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و استحکام کو قائم رکھنے میں تعاون کرنے پر آمادہ ہے۔ آبنائے ہرمز اور اس کے نزدیک پانی کے راستوں میں تنازع کی وجہ سے آمد و رفت پر اثرات سے متعلق سوال پر، ماؤ ننگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور اس کے نزدیک پانی کے راستے بین الاقوامی تجارتی سامان اور توانائی کے اہم راستے ہیں اور اس خطے کی حفاظت اور استحکام کو برقرار رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔