
چینی معیشت دباؤ برداشت کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، لو چھن جیان
بیجنگ ()
چودہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے ترجمان لو چھن جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف کھلے پن کا حامل چین ہی جدید چین بن سکتا ہے۔بدھ کے روز
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت، عالمی معیشت کی ترقی کی رفتار سست ہے، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی بڑھ رہی ہے، چینی معیشت دباؤ برداشت کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے اور نئی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین میں عالمی سطح پر سب سے بڑے اور جامع پیداواری شعبوں کا نظام موجود ہے جو عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے اہم حصے کے طور پر کردار ادا کرتا ہے۔ چین کو وسیع پیمانے کی صارفی مارکیٹ حاصل ہے ، اگلے 10 سالوں میں چین میں درمیانی آمدنی والے گروپ کی تعداد ممکنہ طور پر 8 کروڑ سے زیادہ ہو جائے گی، جو نئے تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے بہترین اطلاقی منظرنامے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کھلے پن کی پالیسی کے مضبوط عزم پر قائم ہے ، پالیسی کا ماحول شفاف، مستحکم اور متوقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین ماضی ، موجودہ دور ، اور مستقبل میں یقیناً غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک مثالی، محفوظ اور بااثر سرمایہ کاری کا مقام رہے گا۔
DATE . Mar/4/2026


