
راولپنڈی :نواسہ رسول حضرت امام حسن ؓ کے یومِ ولادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام عالمی میلادامام حسن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ممتاز سکالر ، چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسن ؓ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
مقررین نے کہا کہ حضرت امام حسن ؓ نے دین اسلام کی بقا کے لیے تخت و تاج کو ٹھوکر مار دی ۔سیرت نعت کی چیئر پرسن پروفیسر سلمیٰ خان نے بھی حضرت امام حسن ؓ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔کانفرنس میں نعت رسول مقبول بھی پیش کی گئیں۔
کانفرنس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کو عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ ترلائی مسجد میں دہشت گردی کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والے شہدا کے لیے فاتحہ پڑھی گئی
DATE . Mar/6/2026
