نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ،دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر زور

News Image

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج شام کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتاآنندکے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع زیرِ بحث لائے، جن میں زراعت، صاف توانائی اور اہم معدنیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی روابط اور پاکستانی نژاد افراد کے کردار کو بھی سراہا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے بلند سطح کے تبادلے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت برقرار رہے۔

علاقائی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مکالمہ، سفارتکاری اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کی ضرورت پر زور دیا۔

DATE . Mar/6/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top