وفاقی وزیر علی پرویز ملک سے سویڈن کی سفیر کی ملاقات،مائننگ شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

News Image

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سویڈن کے درمیان مائننگ شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

ملاقات کے دوران سویڈش سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، پیکیجنگ اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ
ریکوڈک منصوبے میں سویڈش کمپنیاں مصنوعات اور خدمات کی فراہمی اور کنیکٹیویٹی سلوشنز کے ذریعے فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود ریکو ڈک منصوبے میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوئی اور اس کا کریڈٹ منصوبے میں شامل تمام کمپنیوں اور شراکت داروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو جاتا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر نے سویڈش مائننگ کمپنیوں کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی، جبکہ سویڈش سفیر نے امید ظاہر کی کہ اس سال مزید سویڈش کمپنیاں پاکستان منرل فورم میں شرکت کریں گی۔

DATE . Mar/7/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top