چین کا ثالثی کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان

News Image

بیجنگ:چین نے ثالثی کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں کو بتایا کہ چین خطے میں بڑھتے ہوئے تنازع اور جنگ کے خاتمے کے پیش نظر ثالثی کے لیے مشرق وسطیٰ میں ایک خصوصی نمائندہ بھیجے گا۔

وانگ ای نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کی ریڈ لائن کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور توانائی کے مراکز سمیت سویلین اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے سمندری جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

DATE . Mar/7/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top