
اسلام آباد: وزیرِ اعظم وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔
وزیرِ اعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے محمد جنید انوار چوہدری کے والد کی علالت پر بھی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
DATE . Mar/8/2026


