
مصر: ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں انگلینڈ قومی ہاکی ٹیم نے پاکستان قومی ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا ولید نے اسکور کیا، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے سیموئیل نے دو گول کیے۔ اس کے علاوہ ہینری اور فوکس نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ یکم مارچ سے 7 مارچ تک کھیلا گیا۔ فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
عالمی کپ اگست میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
DATE . Mar/9/2026


