افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں: چین

افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں: چین
افغان طالبان افغانستان کی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کریں: چینی مندوب— فوٹو:فائل

افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی اور پشت پناہی کے باعث طالبان رجیم پرعالمی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان رجیم پر تنقید کی اور کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج ، ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

چینی مندوب کا کہنا تھاکہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کےلیے سنگین خطرہ ہیں، افغانستان میں چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، چین افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں، افغان طالبان افغانستان کی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کریں۔

DATE . Mar/10/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top